آرمی چیف کی لندن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آرمی چیف کی لندن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال


راولپنڈی،لندن(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا.نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی

،ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

ضرور پڑھیں: ویزوں کا اجراء،تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کو بڑی پیشکش کردی

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے.

..

ضرور پڑھیں: خاتون کیساتھ رقص اور اجے دیوگن کے ڈائیلاگ بولنے والے پولیس آفیسرکی ویڈیو ز نے نیا رخ اختیار کر لیا،ڈانس کرنیوالا پولیس آفیسر نہیں بلکہ کون ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

مزید خبریں :