عمران خان کی حکومت میں بجلی بحران بائے بائے پاکستان کو شاندار آفر کردی گئی،یہ چین اور ایران نہیں بلکہ کونسا ملک ہے ؟ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کی حکومت میں بجلی بحران بائے بائے پاکستان کو شاندار آفر کردی گئی،یہ چین اور ایران نہیں بلکہ کونسا ملک ہے ؟


میری(قدرت روزنامہ) ترکمانستان نے پاکستان کو بجلی بحران سے نکلنے کیلئے سالانہ اربوں کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے. غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق میری میں گیس کے وسیع ذخائر رکھنے والے ملک ترکمانستان نے سویت دور کے پاور پلانٹ کی توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ یہ پاور پلانٹ پاکستان اور افغانستان کو بجلی کی برآمدات کے حوالے سے ایک مرکز بنے گا.

ضرور پڑھیں: اور پھر یوں ہوا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلی

پاور پلانٹ کی توسیع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ترکمانستان کے رہنماگربنگلے بردیمخامیدوف نے کہا کہ مذکورہ پلانٹ پر بجلی کی نئی پیداواری صلاحیتیں ترکمانستان کو اپنے ہمسائے ممالک میں بجلی کی برآمدات بڑھانے کے مواقع فراہم کریں گی، انکا کہناتھاکہ 1.2ارب ڈالرز کے توسیع منصوبے کے باعث ترکمانستان ہمسائے ممالک کو سالانہ 3ارب کلوواٹ فی گھنٹہ ایکسپورٹ کرسکے گا.واضح رہے کہ ایران نے بھی پاکستان کو 1000 میگا واٹ بجلی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ،جبکہ سی پیک کے تحت بھی کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں...

ضرور پڑھیں: بڑی خبر : شریف خاندان کے ایسے فرد نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر مشن کے لیے آواز بلند کر دی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

مزید خبریں :