عدلیہ کو طاقتور ہونے دیں، یہی آپ کا مسیحا بنے گا, مشرف آئندہ پیر کو آجائیں کوئی ان کو گرفتار نہیں کرے گا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عدلیہ کو طاقتور ہونے دیں، یہی آپ کا مسیحا بنے گا, مشرف آئندہ پیر کو آجائیں کوئی ان کو گرفتار نہیں کرے گا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک سے دوران سماعت کہا کہ عدلیہ کو طاقتور ہونے دیں یہی آپ کا مسیحا بنے گی جبکہ پرویز مشرف کے وکیل سے اسفتسار کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ پیر کو پاکستان واپس آجائیں کوئی بھی انہیں گرفتار نہیں کرے گا.نجی ٹی وی چینل’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این آر او کیس کی سماعت کی،عدالت میں آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی جائیداد کی تفصیلات ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بند لفافے میں جمع کرائیں.

ضرور پڑھیں: اور پھر یوں ہوا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلی

چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی پارٹی کے لوگوں کو بتا ئیں کہ منصف کسی سے ملے ہوئے نہیں ہوتے اور نہ کسی کیس میں جانبدار ہوتے ہیں، اس ادارے کو طاقتور ہونے دیں، یہی آپ کا مسیحا بنے گا،جس کے جواب میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں کو بہت سمجھاتے ہیں

.بعد ازاں  سپریم کورٹ  میں پرویز مشرف کے وکیل نے اُن کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادیں،پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ رپورٹ کو عام نہ کیا جائے، عدالتی حکم پر پرویز مشرف آنے کو تیار ہیں مگر مشرف کے ڈاکٹرز کو ملک واپسی پر باقاعدہ ملنے کی اجازت دی جائے اور پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے. چیف جسٹس نے کہا کہ مشرف واپس آئیں اور اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی باقاعدہ درخواست دیں،  مشرف آئندہ پیر کو آجائیں کوئی ان کو گرفتار نہیں کرے گا، وہ عدالتوں کے حکم سے بیرون ملک نہیں گئے تھے،پرویز مشرف صرف ایک کیس میں مفرور ہیں اگر وہ واپس آ جائیں تو دیگر عدالتوں کو کہہ دیں گے کہ آرٹیکل 6 کے مقدمے کو مدنظر رکھ کر حکم جاری نہ کریں، مشرف کو علاج کے لیے دوبارہ باہر جانے کی اجازت ملنے کا بھی امکان ہے.سماعت کے دوران سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے مزید وقت طلب کرلیا جس پر چیف جسٹس نے ملک قیوم کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی.

..

ضرور پڑھیں: بڑی خبر : شریف خاندان کے ایسے فرد نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر مشن کے لیے آواز بلند کر دی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

مزید خبریں :