سینیٹرز کے جعلی اکاونٹس بھی نکلنے لگے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سینیٹرز کے جعلی اکاونٹس بھی نکلنے لگے


اسلام آباد( (قدرت روزنامہ)سینیٹر عثمان کاکڑ بھی جعلی اکاونٹ کی زد میں آگئے.سینیٹر عثمان کاکڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے نام پر جعلی بنک اکاونٹ موجود ہے.

ضرور پڑھیں: مجھے اس سے محبت ہوئی اسے کسی اور سے اور کسی اور کو مجھ سے ۔۔۔۔۔ صف اول کی اداکارہ عائشہ عمر نے انوکھے سٹائل میں تہلکہ خیز انٹری دے دی

تفصیلات کے مطابق آجکل پاکستان میں جعلی اکاونٹس کی خبریں زینت بن رہی ہیں.اس سلسلے میں ایف آئی اے نے کافی عرصے سے تحقیقات کرنا شروع کردی تھی تاہم اس حوالے سے اہم موڑ تب آیا جب سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی متعدد بے نامی اکاونٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی. اس کیس میں اہم موڑ تب آیا جب کراچی کا فالودہ فروش اچانک ارب پتی نکل آیا تاہم اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فالودہ فروش نے لاعلمی کا اظہار کیا.اس کے بعد لاڑکانہ اور جھنگ کے غریب طلبا کے اکاونٹس میں بھی کروڑوں روپے کا انکشاف ہوا. 2روز قبل محکمہ صحت کی ایک ملازمہ ثروت زہرہ کا بھی اکاونٹ منظر عام پر آیا .

اس معاملے کو سینیٹ کمیٹی میں بھی اٹھایا گیا.سینیٹ میں کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عثمان کاکڑ کی سربراہی میں ہوا.اس کمیٹی کے سربراہ عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ان کے نام پر بھی جعلی اکاونٹ موجود ہے.عثمان کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ انکے نام پر جعلی بنک اکائونٹ فعال ہے کمیٹی کے اجلاس کے دوران سنیٹر عثمان کاکڑ نے کہا میں نے ایف آئی اے کے ڈی جی کو درخواست دیدی ہے.

..

ضرور پڑھیں: پرویز خٹک کے داماد اور اعظم سواتی کیخلاف ویڈیو بنانے والا یہ اماراتی دراصل کون ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آگیا

مزید خبریں :