سینیٹر عثمان کاکڑکاعام انتخابات میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استفیٰ کا مطالبہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سینیٹر عثمان کاکڑکاعام انتخابات میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استفیٰ کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر جاری ہے جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماو¿ں کے خطابات جاری ہیں . نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پی کے میپ کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کامشترکہ اجلاس بہت اہم ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کاایک پس منظرہے،شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، عام انتخابات سے پہلے باپ پارٹی بنائی گئی،

سینیٹ کے الیکشن میں آزادسینیٹرزمنتخب کراکے چیئرمین بنوایاگیا.

ضرور پڑھیں: مقامی ہسپتال میں راز داری کے ساتھ علاج ۔۔۔۔۔ایڈز میں مبتلا ایک پاکستانی اداکارہ کی یہ سچی کہانی پڑھ کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کے درمیان ہے ،اب بھی پارٹیوں کوتوڑنے کاعمل جاری ہے،ڈرادھمکا کرفارورڈبلاک بناناہمیں قبول نہیں ،عام انتخابات اورسینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی،اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،نیب چیئرمین نے اپنی سیاست شروع کی ہوئی ہے وہ اپنا استعفیٰ جمع کراوائیں.

..

ضرور پڑھیں: اور پھر یوں ہوا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلی

مزید خبریں :