سینیٹر مشاہد اللہ کا حکومت پاکستان سے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سینیٹر مشاہد اللہ کا حکومت پاکستان سے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے حکومت پاکستان کے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ کر دیا ہے. نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوںکے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن کے باعث شہباز شریف کو گرفتار کیا،ایسی جماعت کو لاکر بٹھایا گیا ہے جو اپوزیشن میں بیٹھنے جا رہی تھی،اگر یہ الیکشن صاف شفاف تھے تو پولنگ سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیو نکالیں،الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی،بلکہ نتائج تبدیل کیے گئے ہیں،شفاف الیکشن ہوتے تو انہیں 20 سے25سیٹیں ملتیں،

آئین کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلیے نواز شریف اوراس کی بیٹی نے قربانی دی،درخت لگانے کا مقصد مال کمانے کا طریقہ ہے،اگر آپ ہمارے ہی نقش قدم پر آئی ایم ایف گئے تو عوام کو بیوقوف کیوں بنایا.

ضرور پڑھیں: اسلامی دنیا میں جمعہ کا سب سے مختصر خطبہ کس ملک میں دیا جاتا ہے جو کہ صرف ایک جملے پر مشتمل ہوتا ہے؟جانئے حیرت انگیز معلومات

..

ضرور پڑھیں: مجھے اس سے محبت ہوئی اسے کسی اور سے اور کسی اور کو مجھ سے ۔۔۔۔۔ صف اول کی اداکارہ عائشہ عمر نے انوکھے سٹائل میں تہلکہ خیز انٹری دے دی

مزید خبریں :