سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رواں سال 31 جولائی کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا.

ضرور پڑھیں: شعیب ملک کے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھ کر پاکستانیوں نے انہیں جورو کا غلام کیوں کہنا شروع کردیا؟

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی اور اس حوالے سے ان کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تھا جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب

 

سے بھی جواب جمع کرایا گیا.نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی ایک میٹنگ یکم اکتوبر کو ہوئی جس کے بعد اب جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی گئی ہے.سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی ہے جس کی ایک نقل وزیراعظم ہاؤس اور ایک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی بھجوادی گئی.

..

ضرور پڑھیں: اسلامی دنیا میں جمعہ کا سب سے مختصر خطبہ کس ملک میں دیا جاتا ہے جو کہ صرف ایک جملے پر مشتمل ہوتا ہے؟جانئے حیرت انگیز معلومات

مزید خبریں :