”عوام سے درخواست ہے کہ وہ یہ چیز استعمال کرنا بند کردیں کیونکہ ۔۔۔“ چیف جسٹس نے عوام کیلئے پیغام جاری کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”عوام سے درخواست ہے کہ وہ یہ چیز استعمال کرنا بند کردیں کیونکہ ۔۔۔“ چیف جسٹس نے عوام کیلئے پیغام جاری کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں منرل واٹر بیچنے سے متعلق کی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منرل واٹر کمپنیوں نے لاہور اور شیخوپورہ کو سکھا دیا ہے،عوام سے درخواست ہے کہ بوتلوں کا پانی پینا بند کر دیں ،جنہوں نے ہماری زمینیں بنجر کیں اور پیسے بھی نہیں دیتے انکے پانی کا استعمال بند کریں.تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہناتھا کہ کمپنیوں کی اکثریت غیر معیاری پانی بیچ رہی ہے اور اربوں گیلن پانی لیا گیا لیکن لاکھوں روپے بھی نہیں دیے گئے،پانی بیچنے والی کوئی کمپنی پیسے نہیں دے رہی.

ضرور پڑھیں: اور پھر یوں ہوا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل نکلی

اعتزاز احسن نے عدالت عظمیٰ میں پانی کی صفائی سے متعلق رپورٹ پڑھ کر سنائی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ انڈس ساگا تو نہیں پڑھ رہے .“ منرل واٹر کمپنی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ زیرزمین پانی نکالنے،صاف کرنے ،مارکیٹ کرنے پر اخراجات ہوتے ہیں. چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ایسا کرتے ہیں آپ کی ٹربائنیں بند کرا دیتے ہیں،کمپنی سے کہتے ہیں نلکے کا پانی دے. چیف جسٹس اعتزاز احسن آپ نے تو صرف بتایا تھا کہ کتنے پیسے ادا کررہے ہیں، ان کمپنیوں نے زیر زمین پانی سکھا دیا ہے. جسٹس اعجاز الاحسن نے اربوں روپے کمار ہے ہیں ، کمیونٹی کو واپس کیوں نہیں کرتے . جسٹس ثاقب نثار کا کہناتھا کہ ایک روپے کا پانی لے کر باون روپے میں بیچتے ہیں ،لاہور میں زیر زمین پانی چار سو فٹ تک پہنچ گیا ہے. چیف جسٹس نے کہا کہ بند کردیں اس انڈسٹری کو جو ملک کو بنجر بنا رہی ہے،لوگوں میں نخرے آ گئے ہیں آدھی بوتل پانی کی چھوڑ دیتے ہیں ، میں عوام سے کہتا ہوں نلکوں کا پانی پیئیں، دیہات میں آج بھی سادہ پانی پیتے ہیں یہ نخرے شہریوں کے ہیں . چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کمپنیاں کام کرنا چاہتی ہیں تو ایک روپیہ فی لیٹر حکومت کو دیں جس پر اعتزاز احسن کے وکیل نے کہاکہ ہم پچاس پیسے فی لیٹر دے سکتے ہیں .پانی فروخت کرنے والی کمپنی کے وکیل کا کہناتھا کہ عدالت جو بھی قیمت مقرر کرے ہم دینے کو تیار ہیں .چیف جسٹس نے یمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منرل واٹر کمپنیوں نے لاہور اور شیخوپورہ کو س±کھا دیا ہے،عوام سے درخواست ہے کہ بوتلوں کا پانی پینا بند کر دیں ،جنہوں نے ہماری زمینیں بنجر کیں اور پیسے بھی نہیں دیتے انکے پانی کا استعمال بند کریں. چیف جسٹس نے کہا کہ سروس اسٹیشنز پر میٹھے پانی سے گاڑیاں دھوئی جا رہی ہیں اس پر جواب دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک کار پر چار سو لیٹر پانی خرچ ہوتاہے . جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کے لیے 5ہزار فی کیوسک قیمت نافذ ہو گئی .

..

ضرور پڑھیں: بڑی خبر : شریف خاندان کے ایسے فرد نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر مشن کے لیے آواز بلند کر دی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

مزید خبریں :