کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک


لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے. امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں واقع’ تھاؤزنڈ اوکس‘ بار میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے وہاں موجود لوگوں پر گولیاں چلادیں جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات  کی تلاش میں لگ گئے.

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مسلح شخص بھی ہلاک ہوچکا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر جب وہ بار میں داخل ہوئے تو حملہ آور بھی مردہ پایا گیا،اب تک  حملہ آور کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی. عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی اسموک بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی،حملے کے وقت بار میں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی جب کہ مسلح شخص نے درجنوں گولیاں فائر کیں. فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس اور  اسپیشل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور تمام تر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ایون فیلڈ سے بھی زیادہ خطرناک قرار

مزید خبریں :