بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کو بڑھک مارنا مہنگا پڑ گیا ،سکھوں کی بڑی تنظیم نے خوفناک دھمکی دے دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کو بڑھک مارنا مہنگا پڑ گیا ،سکھوں کی بڑی تنظیم نے خوفناک دھمکی دے دی


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کو بڑھک مارنا مہنگا پڑ گیا ہے اور ’’بڑھک بازی‘‘ کی  گندی عادت نے ان   کے لئے بڑی مشکل کھڑی کر دی ہے ،خالصتان کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی مشہور تنظیم ’’سکھ فار جسٹس ‘‘ نے ایسی دھمکی دے دی ہے کہ پاکستان کو  سرجیکل سٹرائیک کی گیدڑ بھبکیاں لگانے والے جنرل بپن راوت کی راتوں کی نیند اڑ جائے گی .بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق خالصتان حامی گروپ ’’سکھ فار جسٹس‘‘ نے ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے پنجاب میں ماحول بگاڑنے والے بیان پر  کھلے لفظوں میں دھمکی دیتے ہوئے  جنرل راوت کو ریفرینڈم 20-20 سے دور رہنے کی نصیحت  کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ریفرینڈم 20-20 کو دبانے کی کوشش کی گئی تو ’’سکھ فار جسٹس‘‘ جنرل بپن راوت کے خلاف عالمی عدالت میں قانونی راستہ بھی اختیار کرسکتا ہے.

ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے خوفناک الزام عائد کرتے ہوئےکیا ثبوت سامنے لے آئی؟

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے

حال ہی میں سیکیورٹی سے متعلق منعقدہ سیمینار میں بھارتی سینئر فوجی افسران،دفاعی امور کے ماہرین اور حکومت کے سابق افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی پنجاب میں انتہا پسندی کو از سر نو زندہ کرنے کیلئے بیرونی رابطوں کے توسط سے کوششیں کی جارہی ہیں،اگر جلد ہی کارروائی نہیں کی گئی تو کافی تاخیر ہوجائے گی .جنرل بپن راوت کا سکھ تنظیموں کا نام لئے بغیر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستانی پنجاب پرامن رہا ہے لیکن ان بیرونی رابطوں کی وجہ سے ریاست میں انتہا پسندی کو پھر سے ہوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہمیں کافی محتاط رہنا ہوگا اور اس کے سد باب کے لئے کارروائیاں تیز  کرنا ہوں گی .

..

ضرور پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں میں یہ غلابی سا نقطہ کیوں ہے ؟یہ آنکھ میں کیوں ہے ؟ اس کا آپ کے ماضی سے کیا تعلق ہے ؟ حیران کن انکشاف

مزید خبریں :