وہ من گھڑت باتیں جن کو ہم بچپن سے ہی حقیقت سمجھتے آرہے ہیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وہ من گھڑت باتیں جن کو ہم بچپن سے ہی حقیقت سمجھتے آرہے ہیں


بچپن ہی سے ہم کچھ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد باتیں سنتے ہوئے آتے ہیں جن پر بنا شک اور بغیر تحقیق کئے انہیں صحیح مان لیتے ہیں اور ساری زندگی ان پر عمل بھی کرتے ہیں. آج ہم آپ کو انہی میں سے کچھ باتیں بتانے جا رہے ہیں جن کا سِرے سے کوئی ثبوت تک موجود نہیں ہے.

ضرور پڑھیں: حکومت کی یکم دسمبر سےتیل کی قیمتیں کم کرنےکی خوشخبری

تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی باتیں ہیں جو لوگوں نے بغیر ثبوت کے خود سے مشہور کی ہوئی ہیں.دیوارِ چین خلاء سے نظر آتی ہےآپ نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہوگا کہ دیوار چین خلاء سے نظر آتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کہ جب سمندری سطح سے صرف 1.2 میل اوپر سے دیکھا جائے تو دیوارِ چین جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے ایسی نظر آتی ہے اور اگر 100 میل اوپر سے دیکھا جائے تو کچھ نظر ہی نہیں آتا. قریب بیٹھ کر ٹیلی ویژن دیکھنے سے نظر خراب ہوتی ہےاکثر آپ نے اپنے گھر ہی میں کسی نہ کسی سے سنا ہوگا کہ زیادہ قریب سے ٹیلی ویژن کو نہ دیکھو نظر خراب ہوجائے گی. لیکن کیا واقعی ایسا ہے جی نہیں! سائنسی اعتبار سے اس کی تصدیق کہیں بھی نہیں ہے ہاں لیکن اس بات کا امکان ہے کہ زیادہ قریب سے دیکھنے میں آپ کی آنکھوں میں تکلیف ہوسکتی ہے.بال اور ناخن موت کے بعد بھی بڑھتے رہتے ہیں اکثر کتابوں میں موجود کہانیوں میں آپ نے پڑھا ہوگا یا کسی سے سنا ہوگا کہ انسان کے مرنے کے بعد بھی اس کے بال اور ناخن بڑھتے رہتے ہیں لیکن کیا یہ سچ ہے؟ جی نہیں! دراصل انسان کے مرنے کے بعد اس کی جلد ڈی ہائیڈریٹ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال اور ناخن بڑھنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا.اگر کوئی چیوئنگ گم کو نگل لے تو وہ 7 سال تک پیٹ میں رہتی ہےآپ نے لوگوں کو یہ بات بھی کہتے سنا ہوگا کہ چیوئنگ گم کو اگر نگل لیا جائے تو وہ ہضم نہیں ہوتی اور پیٹ میں 7 سال تک محفوط رہتی ہے.  یہ بات بھی بالکل غلط ہے مانا کہ چیوئنگ گم ہضم نہیں ہوتی لیکن انسان کے پیٹ کا نظام قدرت نے کچھ اس طرح بنایا ہے کہ یہ خود ہی ایک سے دو دن کے اندر جسم سے خارج ہوجاتی ہے.صابن سے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہےہمارے معاشرے میں یہ بات مشہور ہے کہ صابن کے استعمال سے بیکٹیریا مرجاتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے. صابن صرف ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا کو دھو دیتا ہے انہیں ختم نہیں کرتا  چونکہ صابن ایک چکنی شے ہے اور چکنی شے ان کی نسل کے لئے جنت ہے تو وہ صابن پر چپک جاتے ہیں اور ہاتھوں سے دھل جاتے ہیں.بال منڈوانے سے موٹے ہوجاتے ہیںیہ بات تو تقریبا ہر گھر میں ہی مشہور ہے کہ بالوں کو منڈوانے سے نئے بال موٹے آتے ہیں. کیا یہ بات سچ ہے؟ جی نہیں! آپ تصویر میں یہ بات اخذ کریں کہ جب بالوں کو مونڈا جاتا ہے تو صرف اوپر سے وہ کٹ جاتے ہیں جبکہ اندر سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کی یہ خاتون وزیرپنجاب حکومت کو فون کرکے اپنے شوہر کیلئے عہدہ مانگ رہی ہے: سینئر صحافی نے دعویٰ کردیا

مزید خبریں :