نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے آپریشنز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے آپریشنز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی


کراچی (قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے آپریشنز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، شاہین ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ 5 ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے پر سول ایوی ایشن نے شاہین ائیر کے ملک بھر کے تمام دفاتر سیل کر دیے. تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ہیڈآفس سمیت ملک بھر کے تمام دفاتر سیل کردئیے ہیں.

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز شاہین ائیر لائن کے ملک بھر میں دفاتر کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے. سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق شاہین ائیرلائن نے گزشتہ پانچ ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی بنا پر یہ اقدام کرنا پڑا. سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس سے پہلے شاہین ائیر لائن کو واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز بھی بھیجے گئے تھے . نجی ائیر لائن کمپنی نے

ان نوٹسز کوسنجیدہ نہیں لیااور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو بھی نظر انداز کیا. دوسری جانب شاہین ایئر لائنز کی فروخت کے حوالے سے سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے پاگئے ہیں. ترجمان شاہین ائیر کے مطابق اس بارے میں بہت جلد تفصیلات جاری کر دی جائیں گی. بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد ریگولیٹر، حکومتی اداروں کے بقایا جات اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے. انویسٹمنٹ پلان کے تحت پہلے مرحلے میں ادائیگیاں کی جائیں گی، جس کے بعد بہت جلد شاہین ایئر کا فضائی آپریشن دوبارہ سے شروع ہو جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ایون فیلڈ سے بھی زیادہ خطرناک قرار

مزید خبریں :