مولانا فضل الرحمن کا ناموس رسالت تحریک کو جاری رکھنے ِ 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کا اعلان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مولانا فضل الرحمن کا ناموس رسالت تحریک کو جاری رکھنے ِ 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کا اعلان


25نومبر کو سکھر میں ختم نبوت کانفرنس کو ہوگی او آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اس کانفرنس میں کیا جائے گا، پاکستان میں اسلام دشمن ہر عمل کی نہ صرف مذمت کی جائے گی بلکہ اس کے خلاف ہر محاذ پر جدو جہد ہوگی ، موجودہ حکمرانوں کو لانے کا مقصد پاکستان کی نظریاتی خود مختاری اور آزادی کو سلب کرنا ہے ،ہم گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں بلکہ سر پر کفن باندھ کر آچکے ہیں، مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے ، ( آج) ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاج کیا جائے گا متحدہ مجلس عمل کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کا’تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ‘‘ کے بڑے اجتماع سے خطاب ناموس رسالت پر ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں، غفور حیدری ، شاہ اویس نورانی ،معراج الہدیٰ صدیقی ،مولانا راشد سومرو،علامہ شبیر محثمی،محمد حسین محنتی ،علامہ ناظر عباس تقوی اور دیگر کااظہار خیا ل

کراچی(آئی این پی)متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے ناموس رسالت تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ اور 25نومبر کو سکھر میں ختم نبوت کانفرنس کو ہوگی او آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اس کانفرنس میں کیا جائے گا، پاکستان میں اسلام دشمن ہر عمل کی نہ صرف مذمت کی جائے گی بلکہ اس کے خلاف ہر محاذ پر جدو جہد ہوگی،آسیہ مسیح کی بریت کاعدالتی فیصلہ قانون اورآئین کے بجائے عالمی دباؤ پر ہے، موجودہ حکمرانوں کو لانے کا مقصد پاکستان کی نظریاتی خود مختاری اور آزادی کو سلب کرنا ہے اور ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں.ہم گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں بلکہ سر پر کفن باندھ کر آچکے ہیں.

ضرور پڑھیں: حکومت کا شہباز شریف، مریم کے سفری اخراجات، رائیونڈ سکیورٹی اور نواز شریف دور کے تحائف کے معاملات نیب کو بھجوانے کا اعلان

مولانا سمیع الحق کو شہید کر دیا گیا ہم ان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے.عدالتی فیصلے کے خلاف ( آج) ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاج کیا جائے گا. .متحدہ مجلس عمل کا یہ قافلہ نظریاتی جنگ آخری حد تک لڑے گا.وہ جمعرات کوشاہراہ قائدین پر متحدہ مجلس عمل کراچی کے تحت ’’تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ‘‘ کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے. اجتماع سے ایم ایم اے مرکزی نائب صدرعلامہ ساجد میر،مولانا عبد الغفور حیدری،صاحبزادہ محمد شاہ اویس نورانی ،معراج الہدیٰ صدیقی ،مولانا راشد محمود سومرو،علامہ شبیر محثمی،محمد حسین محنتی ،علامہ ناظر عباس تقوی،،ایم ایم اے کراچی کے صدرحافظ نعیم الرحمن،ایم ایم اے رکن سندھ اسمبلی عبد الرشید ،قاری محمد عثمان ،علامہ محمد یوسف قصوری ،مولانا عبد القیوم ہالیجی ،اشرف قریشی،غلام غوث صابری،علامہ غلام محمد کراروی ،مولانا اعجازمصطفی نے بھی خطاب کیا.مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج اتنا عظیم الشان بے مثال مظاہرہ کر کے سچے امتی کا ثبوت دیا ہے. آپ نے ثابت کردیا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کو تبدیل نہیں کرنے دیا جائے گا اگر حکمرانوں نے ایسا کیا تو ان کو بڑی قیمت چکانی پڑے گی. انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو فزندان اسلام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان کی عوامی عدالت نے فیصلہ دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو رد کر دیا ہے ایسا کوئی فیصلہ قبول نہین ہے جو ناموس رسالت کے خلاف ہوگا.انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو قتل کرنے والاریمنڈ ڈیوس کو پورے اعزاز کے ساتھ امریکہ کے حوالے کیا گیا

اور ممتاز قادری کو پھانسی دے دی جاتی ہے. ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ کسی قانون کے تحت فیصلہ دینے کا نہین ہے بلکہ یہ فیصلہ بیرونی دباؤپر دیکر ہماری نظریاتی قومی آزادی اور خومختیاری سلب کی گئی ہے اورہمارے حکمرانوں نے پاکستان کی سالمیت پر سوالیہ نشانہ لگا دیا ہے.جب ہم 14 اگست کو جشن آزادی کا جشن مناتے ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت ختم کردی گئی ہے پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنایا جا رہا ہے.ہم اس وقت بھی اپنے وطن کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں کیا وجہ سے امریکہ اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے، کیا وجہ ہے کہ بلجیم کا صدر اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے. ایک پوپ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے. یہ کیسے ایک اسلامی ملک کی سپریم کورٹ ہے جس کے فیصلے پر امت مسلمہ مضطرب ہے اور اہل مغرب اور یہودی خوش ہیں اور جشن منا رہے ہیں.اگر کسی شخص کو مغرب کی یاری اتنی عزیز ہے تو وہ پاکستان میں منصب چھوڑ کر ٹرمپ کی گھر میں چلا جائے. انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک لابی حرکت میں آگئی ہے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں. یہ لوگ کس طرح کی ریاست مدنیہ قائم کرنا چاہتے ہیں اس سے اندازہ لگالیں. کہتے ہیں کہ ریاست مدینہ میں بھی یہودیوں سے معاہدہ کیا گیا تھا واہ یہ مثال کیا دے رہے ہیں.ان کو نہیں معلوم کہ جب رسول اللہ نے ریاست مدینہ قائم کی تویہودیوں کو جزیرۃ العرب سے نکالنے کا حکم دیا تھا. انہوں نے کہا کہ یہ بھول جائیں کہ ہم زندہ رہیں اور پاکستان کے دفتروں پر اسرائیل کا جھنڈا لہرائے گا. یہ یہودی ایجنڈ پاکستان پر اپنا ایجنڈا لیکر آئے ہیں. عمران خان خطرناک ایجنڈا لیکر آیا ہے ملک بھر میں قادیانی نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے اور وہ توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں.ہم واضح طور یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی کا باپ بھی اس قانون کو ختم نہیں کر سکتا ہے ہم سروں سے کفن باندھ کر نکلے ہیں اورآپ کا پیچھانہیں چھوڑیں گے. انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ گواہ ہیں کہ کسطرح کراچی میں قادیانی نیٹ ورک فعال ہوا ہے. آپ نے پھر ناموس رسالت ﷺپر حملہ کیا.انہوں نے کہا کہ گیڈر بھگیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں. 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ ہوگا.انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ شاید اس کو رہا کر دیا گیا ہے.آج (جمعہ کو) تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز پر مظاہرے کئے جائیں گے.25نومبر کو سکھر میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی.ہم یہودیوں کے ایجنٹوں کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے

.مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.اگر کارکنان کی گرفتاریوں کی گئی اور ایف آئی کاٹ رہے تو یاد رکھو کہ اتنا کرو کہ جتنا کل بھگت بھی سکو.یہ سفر اور کارواں چل پڑ ہے ہمار ا کسی سے کوئی معاہدہ نہیں ہے اور یہ سفر جاری رہے گا.علامہ ساجد میر نے کہا کہ ملک کے وہ ٹھیکیدار جو اس وزیر اعظم کو لیکر آئے ہیں ان کو بتانے کے لئے یہ اجتماع منعقد کیا گیا ہے کہ ناموس رسالت پر ہر مسلمان جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہے.انہوں نے کہا کہ8ہزار توہین رسالت کے کیس ہوئے ہیں لیکن کسی ایک کیس میں بھی سزا نہیں دی گئی ہے اس وجہ یہ ہے کہ حکمران یورپ سے ڈرنے والے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے ہم اس کو بتا رہے ہیں کہ یہ مذہبی کارڈ تمہارے پاس بھی ہے اگر تمہارے پاس یہ کارڈ نہ ہو تو تم وزیر اعظم نہ رہو. ہم کوئی بھی مذہبی کارڈ استعمال نہیں کر رہے ہیں بلکہ ناموس رسالت کے لئے جمع ہوئے ہیں

..

ضرور پڑھیں: خالی پیٹ کس چیز کا صرف ایک چمچ دِنوں میں جسم سے چربی غائب کر دیتا ہے؟

مزید خبریں :