صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے


کراچی(قدرت روزنامہ)بیچاری صبا قمر! نجانے کس سوچ میں گم تھیں کہ سوشل میڈیا پر لکھ دیا ’’پیار کا موڈ ہو رہا ہے!‘‘ بس پھر کیا تھا، اِدھر صبا قمر کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اور اُدھر سارے پاکستان سے انہیں رشتے آنا شروع ہوگئے. صبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پیلے رنگ کی قمیض میں ایک خوش رنگ کھلے ہوئے پھول جیسی نظر آرہی ہیں.

ضرور پڑھیں: بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو اب پیٹرول نہیں ملے گا

اس تصویر کا عنوان ہے ’’پیار کا موڈ ہورہا ہے!‘‘ معلوم نہیں صبا کا اس بات سے کیا مطلب تھا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہی مطلب لیا کہ اُن کا شادی کا موڈ ہو رہا ہے، اور پھر دھڑا دھڑ انہیں محبت اور شادی کے پیغام بھیجنے لگے. ایک صاحب نے اپنی بھرپور تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’جناب، ہم تو ہر وقت محبت کے موڈ میں ہیں!‘‘ ایک اور نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’’صبا آپ محبت کے موڈ میں کیسے ہوسکتی ہیں کیونکہ آپ تو خود محبت کا دوسرا نام ہیں.‘‘ اور ایک صاحب نے تو خود کو براہ راست کر دیا، کہنے لگے ’’تو پھر مجھ سے محبت کرو!‘‘ اور ایک دل جلے نے سرد آہ کھینچتے ہوئے یہ شعر صبا کی نظر کر دیا ’’وہ پھول ہی کیا جس میں خوشبو نہ ہو، وہ دل ہی کیا جس میں محبت نہ ہو‘‘

..

ضرور پڑھیں: 19ویں صدی کی ہم جنس پرست لڑکی کی خفیہ ڈائری مل گئی، اس میں کیا لکھاہے؟دیکھ کر کوئی بھی شرما جائے

مزید خبریں :