پریانکا کی شادی میں کن لوگوں کو ہرگز مدعو نہیں کیا جائے گا ؟ اشارہ دے دیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پریانکا کی شادی میں کن لوگوں کو ہرگز مدعو نہیں کیا جائے گا ؟ اشارہ دے دیا گیا


ممبئیخنجر مار کر قتل معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی عنقریب ہونے والی شادی میں بالی ووڈ کی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.غیرملکی میڈیا کے مطابق پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے.

ضرور پڑھیں: رمیش لال کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ،ْ ایک شدید زخمی

شادی کی اس تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا اور کہا جارہا تھا کہ شادی میں بالی ووڈ سپرسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاربھی شرکت کریں گے لیکن اب انہیں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو شادی میں مدعو کرنا چاہتی تھیں لیکن اب صرف اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب

کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتی ہیں اور فلم نگری سے جڑے لوگوں کو شادی کے بجائے شادی کے استقبالیے میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی نک جونز سے شادی سے قبل ہی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی ہوجائے گی جو کہ 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق زحالے سرحدی کا شمار پاکستانی شوبز و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈلز میں ہوتا ہے. سوشل میڈیا پر ان کے پرستار ان کی دلکش تصاویر اور پیغامات تو دیکھتے رہتے ہیں لیکن پہلی بار انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بتا کر سب کو افسردہ کر دیا ہے.زحالے نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہائپو تھائیرائیڈازم کے خلاف ایک مسلسل جنگ لڑرہی ہوں. مجھے گزشتہ چار سال سے یہ بیماری لاحق ہے. اس کی وجہ سے ڈپریشن، قوت مدافعت کی کمزوری، وزن میں اضافے اور تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے. ہر تین سے چار ماہ بعد مجھے اپنا مکمل چیک اپ کروانا پڑتا ہے. چیک اپ کروانے سے بیماری میں آنے والی شدت یا جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ چلتا ہے. اس قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے آگاہی ضرور حاصل کریں.‘‘

..

ضرور پڑھیں: مسلم لیگ (ن )کاحکومت کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان

مزید خبریں :