طاہر داوڑ کا قتل قابل مذمت ہے ،اس معاملے پر افغان حکومت کا رویہ سوالات کو جنم دیتا ہے:پاک فوج - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

طاہر داوڑ کا قتل قابل مذمت ہے ،اس معاملے پر افغان حکومت کا رویہ سوالات کو جنم دیتا ہے:پاک فوج


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواہ پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر پاک فوج نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے .ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے ،ہم نے بہادر پولیس افسر کو کھو دیا ہے.

ضرور پڑھیں: پاکستان کے پہلے نابینا جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ سینئر وکلا بھی عش عش کر اٹھے

انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ کا اغوا ،افغانستان منتقلی اور افغان حکومت کا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے .ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں .

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کو 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی لاش منگل کو افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ایک دور دراز مقام سے ملی تھی.پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں ایس پی طاہر داوڑ کے لاش افغانستان سے ملنے کی تصدیق کی تھی.دفتر خارجہ نے میت کو افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفارتی عملے کے حوالے کرنے میں تاخیر پر جمعرات کو کابل حکومت سے احتجاج بھی کیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: انسپکٹر نوید سعید گجر :آصف زرداری کو مار مار کر منہ سے خون نکالنےوالا ، پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کراچی پہنچ جانیوالایہ دبنگ پولیس افسرعبرتناک انجام تک کیسے پہنچا ؟کس معروف اداکارہ کے گھربندہ مار دیا تھا؟ پڑھیں عروج و زوال کی سچی کہانی

مزید خبریں :