خریداروں کیلئے بری خبر،مختلف موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،جانیئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

خریداروں کیلئے بری خبر،مختلف موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،جانیئے


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ، پاکستان سوزوکی کی جانب سے تمام موٹرسائیکلز کے ماڈلز کی قیمتوں میں کئی ہزار روپے تک اضافے کا اعلان. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث مہنگائی کا ایک نیا طوفان آیا ہے.

ضرور پڑھیں: شاد باغ میں ماں اور دو بیٹیوں کا قتل : قاتل کو کیوں اور کون بچانے کے لیے مصروف عمل ہو گیا ؟ جانیے

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث جہاں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، وہیں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے.پاکستان کی تمام آٹو کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کئی ہزار سے کئی لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے.

جبکہ اب غریب عوام کی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے. کچھ روز قبل پاکستان کی مقبول ترین کمپنی ہنڈو اٹلس کی جانب سے بنائے جانے والے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا.ہنڈا اٹلس کے تمام ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے. جبکہ اب سوزوکی پاکستان کی جانب سے تیار اور فروخت کی جانے والی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے. سوزوکی پاکستان نے 110 سی سی اور 150 سی سی کے تینوں ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے. سوزوکی پاکستان کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے سے لے کر 6 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کیا گیا ہے. قیمتوں کی مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

..

ضرور پڑھیں: جنید صفدر نے’ لندن سکول آف اکنامکس ‘ میں ایم اے سیاسیات میں داخلہ لے لیا

مزید خبریں :