سابق اعلیٰ عہدیدار 50 کروڑ روپے واپس کرنے پر تیار ہو گیا، یہ شخص شہباز شریف کے اہل خانہ میں سے کسے کروڑوں روپے دیتا رہا، حیران کن انکشاف - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سابق اعلیٰ عہدیدار 50 کروڑ روپے واپس کرنے پر تیار ہو گیا، یہ شخص شہباز شریف کے اہل خانہ میں سے کسے کروڑوں روپے دیتا رہا، حیران کن انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب کا سابق اعلیٰ عہدیدار نوید اکرام رہائی کے بدلے 50 کروڑ روپے حکومت کو واپس کرنے پر تیار ہو گیا، شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کرپشن کی رقم سے 13 کروڑ روپے دیے گئے، ڈی جی نیب کے مطابق نوید اکرام نے پنجاب پاور کمپنی میں 23 کروڑ روپے کی کرپشن کی جبکہ ایرا میں 20 کروڑ سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی. اس کے

علاوہ اس افسر نے پارک اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میں بھی تعیناتیوں کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی کرپشن کی.

ضرور پڑھیں: آئی جی تبادلہ کیس، وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا ایسی خبر آگئی کہ حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ شہباز شریف کے داماد کو انہی پیسوں میں سے 13 کروڑ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے. یہ رقم سرکاری چیکوں کے ذریعے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، نوید اکرام پلی بارگین کے ذریعے رہا ہو چکے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: سینٹ کے ضمنی الیکشن میں کل کتنا خرچہ کیا؟ نومنتخب سینیٹر سیمی ایزدی نے حیران کن گوشوارے جمع کرادئیے

مزید خبریں :