جعلسازوں نے لیہ کے شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جعلسازوں نے لیہ کے شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا


لیہ (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس ز یر سماعت ہے اور اسی کیس کا بہانہ بنا کر نوسربازوں نے تحقیقات کے بہانے معصوم شہریوں کو لُوٹنا شروع کر دیا ہے.اور اب لیہ کا ایک شہری بھی جعسازوں کے ہاتھوں لٹ گیا ہے.

ضرور پڑھیں: جہانگیر ترین کے خلاف ایک اور کرپشن کیس کھل گیا، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کیا کچھ کرتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ کے رہائشی کو جعلسازوں نے فون کیا اور منی لانڈرنگ میں تحقیقات کا بہانہ بنا کر تمام معلومات لے لیں. شہر ی کی طرف سے معلومات دینے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے اکاؤنٹ کا صفایا ہو گیا.جعلسازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے 70ہزار روپے نکلوا لیے.خیال رہے اس سے قبل چشتیاں میں ایک اسکول ٹیچر کی زندگی بھر کی کمائی لُوٹ لی گئی تھی. ایک نوسرباز خاتون نے بینک افسر بن کر شہری سے بینک اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات لیں، تحقیقات کے بہانے اسکول ٹیچر کا اکاؤنٹ نمبر اور اے ٹی ایم کا پن کوڈ حاصل کیا. اور اکاؤنٹ سے 2 لاکھ اور 33 ہزار روپے منتقل کر لیے گئے. اکاؤنٹ چیک کرنے پر اکاؤنٹ میں صرف 23 روپے موجود تھے جسے دیکھ کر اسکول ٹیچر کی حالت خراب ہو گئی. متاثرہ اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی کے لیے اپنی تنخواہوں سے پیسے بچا کر کچھ پیسے جمع کیے تھے لیکن نوسربازوں نے وہ رقم بھی نہیں چھوڑی.

ایف آئی اے نے ان نوسربازوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے نشاندہی ہوتے ہی ان ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے رقم برآمد کی جائے گی . . یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 اکتوبر کو ملک کے بڑے اسلامی بینک پر سائبر حملہ ہوا تھا . اس سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک آفپاکستان نے ایک ہنگامی مراسلہ جاری کرتے ہوئے اس مخصوص بینک کے صارفین کے کارڈز بیرون ملک اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیلز پر استعمال ہونے کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ بینک سمیت تمام بینکوں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام پے منٹ کارڈز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور پے منٹ کارڈز کے ذریعے کیے جانے والے لین دین بالخصوص بیرون ملک لین دین کی رئیل ٹائم نگرانی کی جائے. بینک اسلامی نے سائبر حملے کے بعد باضابطہ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن نظام سے 27 اکتوبر کی صبح بعض مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں. حفاظت کے پیش نظر پے منٹ سسٹم بند کر دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایسا دھماکہ خیز اعلان کر دیا کہ ہندوستان کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے سارے خواب ہی چکنا چور کر دیئے

مزید خبریں :