آواری ہوٹل کی اراضی بھی غیر قانونی نکلی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آواری ہوٹل کی اراضی بھی غیر قانونی نکلی


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کا معروف نجی ہوٹل آواری کی اراضی بھی غیر قانونی نکلی.ریونیو اتھارٹی کے مطابق آواری ہوٹل وفاقی حکومت کی اراضی پر قائم کیا گیا ہے.

ضرور پڑھیں: ’’ اسلام کے کسی نظریات پر یقین نہیں رکھتا خود کو مسلمان بھی نہیں کہتا‘‘ دنیا بھر میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارشدید تنقید کی زد میں آگئے

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کے آنے کے بعد جہاں بہت سے اقدامات کئیے گئے وہیں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑوانے کے لیے بھی آپریشن جاری ہے.اس سلسلے میں سامنے آنے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق مال روڈ لاہور پر واقع معروف نجی فائیو سٹار ہوٹل آواری کی اراضی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ آواریہوٹل جس زمین پر قائم ہے وہ غیر قانونی ہے اور اس کی ملکیت حکومت کے پاس ہے. ریکارڈ کے مطابق مال روڈ پر نجی ہوٹل وفاقی حکومت کی 96کنال اراضی پر قائم کیا گیا. دس ارب روپے سے زائد مالیت کی

سرکاری اراضی پر قائم ہوٹل کی تحقیقات سورس رپورٹ پر شروع کی گئیں.  اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق 1947تک فائیو اسٹار ہوٹل کی اراضی بہادر گوپال داس کے نام تھی ریونیو ریکارڈ کے مطابق 1963میں اراضی کا حق ملکیت وفاقی حکومت کے نام ٹرانسفر ہوا، اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ہوٹل کا رقبہ تاحال وفاقی حکومت کے نام ہے. اینٹی کرپشن نے ہوٹل کی اراضی سے متعلق پٹواری کی رپورٹ اور ریونیو ریکارڈ کی کاپیاں حاصل کرلی ہیں اینٹی کرپشن نے فائیو اسٹار ہوٹل سے اراضی کا ریکارڈبھی طلب کرلیا کیس کی باقاعدہ سماعت پیر کے روز اینٹی کرپشن پنجاب میں ہوگی

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :