جلد جھوٹے گواہوں کوعمر قید کی سزائیں ہوںگی،جسٹس آصف سعید - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جلد جھوٹے گواہوں کوعمر قید کی سزائیں ہوںگی،جسٹس آصف سعید


لاہور(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ جلد جھوٹے گواہوں کو عمر قید کی سزائیں ہوں گی، جھوٹے گواہوں کو سزا دی تونظام درست ہوجائے گا، جھوٹی گواہی پر سزائیں دینے والے ججز سے بھی باز پرس ہوگی. انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد جھوٹے گواہوں کو سزائیں دیں جائیں گی.

ضرور پڑھیں: خالی پیٹ کس چیز کا صرف ایک چمچ دِنوں میں جسم سے چربی غائب کر دیتا ہے؟

جھوٹے گواہوں کو سزا دی تونظام درست ہوجائے گا. جھوٹی گواہی دینے والوں کو جیل بھیجیں گے.انہوں نے کہا کہ جھوٹی گواہی پر سزائیں دینے والے ججز سے بھی باز پرس ہوگی.

انصاف نہ دینے والے ججز کو منصفی کی کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے. جسٹس آصف سعید نے کہا کہ مقدمہ بریت کا ہوتا ہے اورٹرائل کورٹ عمر قید کی سزا سنا دے دیتی ہے. کیا صرف سپریم کورٹ کے ججز نے اللہ کو جواب دینا ہے.انہوں نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ماتحت عدلیہ کے ججز نے اللہ کو جواب نہیں دینا. اگر ماتحت عدلیہ کے ججز نے یہی کچھ کرنا ہے توپھر انہیں بند کردیں.

..

ضرور پڑھیں: صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے خوفناک الزام عائد کرتے ہوئےکیا ثبوت سامنے لے آئی؟

مزید خبریں :