شادی کی رات پورے سسرال کو زہریلی لسی پلا کر قتل کرنے والی آسیہ کو 15 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شادی کی رات پورے سسرال کو زہریلی لسی پلا کر قتل کرنے والی آسیہ کو 15 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی


مظفرگڑھ(قدرت روزنامہ) شادی کی رات پورے سسرال کو زہریلی لسی پلا کر قتل کرنے والی آسیہ کو 15 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی، انسداد دہشت گردیعدالت کی جانب سے زہریلی لسی پلانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا کو پندرہ پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی. تفصیلات کے مطابق سسرالیوں کو مبینہ آشنا کیساتھ مل کر زہریلی لسی پلانے کے مقدمہ میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا کو پندرہ پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپےجرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے.

ضرور پڑھیں: کوئٹہ، خالی اسامیوں پر میرٹ اور اہلیت کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی وضح کرلی گئی ہے،وزیر اعلی بلوچستان

ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ضلع مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ کندائی میں زہریلی لسی پینے سے بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ہے. عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ آسیہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا محمد شاہد کو پندرہ، پندرہ بار عمر قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمہ زرینہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ہے. فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سنایا. استغاثہ کے مطابق ملزمہ آسیہ بی بی نے 30 اکتوبر 2017ء کو اپنے مبینہ آشنا محمد شاہد کیساتھ مل کر اپنے خاوند محمد امجد کو جان سے مارنے کی غرض سے دودھ میں زہر ملایا اور بعد ازاں اسی دودھ سے بنائی جانے والی لسی کے پینے سے سات خواتین اور ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے سولہ افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد متاثر ہوئے تھے.

..

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ! برازیلین پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کر لیا

مزید خبریں :