وزیراعظم کی احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی ہدایت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیراعظم کی احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی ہدایت


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خا ن نے احتجاج اور دھرنوں کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے پنجاب اور کے پی کے حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں .تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج و دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم حکومت نے مذاکرات کے ذریعے مظاہرے ختم کروانے کیلئے مذہبی جماعتوں کو راضی کر لیا تھا .

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

ملک میں جس یہ حالات پیدا ہوئے تو عمران خان اس وقت چین کے دورہ پر تھے جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا لیکن اب وہ واپس آ چکے ہیں اور انہو ں نے عوام کے مالی نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے ازالہ کرنے کا حکم جاری کر دیاہے .

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کو دھرنوں اور احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ جلد از جلد کیا جائے تا کہ متاثرین کی داد رسی کی جاسکے . وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد صوبوں سے رپورٹ ملنے کے بعد شہریوں کو پیکج فراہم کیا جائے گا .

..

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ایون فیلڈ سے بھی زیادہ خطرناک قرار

مزید خبریں :