جہانگیر ترین کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا مشرف دور میں کیسے اربوں کی زمین الاٹ کروائی، تہلکہ خیز خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جہانگیر ترین کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا مشرف دور میں کیسے اربوں کی زمین الاٹ کروائی، تہلکہ خیز خبر آگئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن نے جہانگیر ترین اور ارباب غلام رحیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا. تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مشرف دور میں انڈسٹریل پارک کیلئے کورنگی میں 250ایکڑ زمین کی غیر قانونی منتقلی کے کیس میں تحریک انصاف کے نا اہل رہنما جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

ضرور پڑھیں: پاکستان کے پہلے نابینا جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ سینئر وکلا بھی عش عش کر اٹھے

ذرائع کے مطابق مشرفدور میں انڈسٹریل پارک کیلئے کورنگی میں 250ایکڑ زمین جس کی مالیت ڈھائی ارب روپے بتائی جاتی ہے الاٹ کی گئی تھی جس پر انڈسٹریل پارک بننا تھا تاہم 14سال سے یہ زمین بیکار پڑی ہے. محکمہ اینٹی کرپشن نے زمین کی الاٹمنٹ ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچنےپر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اپنی سفارشات میں کیس نیب کو بھی منتقل کرنے کا کہا ہے. ..

ضرور پڑھیں: انسپکٹر نوید سعید گجر :آصف زرداری کو مار مار کر منہ سے خون نکالنےوالا ، پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کراچی پہنچ جانیوالایہ دبنگ پولیس افسرعبرتناک انجام تک کیسے پہنچا ؟کس معروف اداکارہ کے گھربندہ مار دیا تھا؟ پڑھیں عروج و زوال کی سچی کہانی

مزید خبریں :