جویوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ، نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی: عمران خان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جویوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ، نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی: عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ہے، نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی. اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈرنہیں ہوتا، جو یوٹرن لینا نہیں جانتااس سے بڑا بےوقوف لیڈر نہیں ہوسکتا.

ضرور پڑھیں: قومی فٹبال ٹیم کی مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ کی ادائیگی

نپولین اورہٹلرنے یو ٹرن نہ لے کر تاریخی شکست کھائی، نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا. خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس سے قبل صحافیوں سے ملاقات میں بھی یوٹرن کے ’ فوائد‘ بیان کرچکے ہیں. اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر یوٹرن کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں. انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بناناملک سے مذاق ہوگا، احتساب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل کریں گے، دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا، چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لاسکتے . ..

ضرور پڑھیں: نیب ریفرنس: نوازشریف نے بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقوم تسلیم کرلیں، عدالت میں دھماکہ خیز بیان دے دیا

مزید خبریں :