پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح۔۔پاک فوج کی کس اہم ترین شخصیت نے شاٹ لگا کر بسم اللہ کی ؟ جان کر آپ بھی جھوم اٹھیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح۔۔پاک فوج کی کس اہم ترین شخصیت نے شاٹ لگا کر بسم اللہ کی ؟ جان کر آپ بھی جھوم اٹھیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح..

ضرور پڑھیں: پاکستان کے پہلے نابینا جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ سینئر وکلا بھی عش عش کر اٹھے

پاک فوج کی کس اہم ترین شخصیت نے شاٹ لگا کر بسم اللہ کی ؟ جان کر آپ بھی جھوم اٹھیں گے .. بلوچستان کے شہر چمن میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا. آسٹرو ٹرف کرکٹ اسٹیڈیم میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے شاٹ لگا کر گراؤنڈ کا افتتاح کیا اور اسے کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کردیا. گراؤنڈ میں چمن الیون اور قلعہ عبداللہ الیون کے درمیان دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا. آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم اپنی نوعیت کا پہلا گراؤنڈ ہے جہاں ہاکی نہیں بلکہ کرکٹ کھیلی جائے گی، گراؤنڈ کے بیچ میں پختہ پچ اور شائقین کے بیٹھنے کے لیے تین اسٹینڈ بھی بنائے گئے ہیں. اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے، شاہد آفریدی، یونس خان اور بڑے بڑے کھلاڑی تقریب میں موجود افراد میں سے ہی نظر آرہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہر طرف امن نظر آرہا ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں. لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کے لئے کام کیا، ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے.

..

ضرور پڑھیں: انسپکٹر نوید سعید گجر :آصف زرداری کو مار مار کر منہ سے خون نکالنےوالا ، پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کراچی پہنچ جانیوالایہ دبنگ پولیس افسرعبرتناک انجام تک کیسے پہنچا ؟کس معروف اداکارہ کے گھربندہ مار دیا تھا؟ پڑھیں عروج و زوال کی سچی کہانی

مزید خبریں :