مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ناقابل یقین پیشرفت ،باتھ روم سے ملنے والا خون آلود کرتہ کس کا نکلا ؟ انویسٹی گیشن ٹیم کے بیان نے کھلبلی مچادی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ناقابل یقین پیشرفت ،باتھ روم سے ملنے والا خون آلود کرتہ کس کا نکلا ؟ انویسٹی گیشن ٹیم کے بیان نے کھلبلی مچادی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں 5 افراد کے ڈی این ایزکی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے.میڈیا رپورٹ کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے اٰئی.

ضرور پڑھیں: پاکستان کے پہلے نابینا جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ سینئر وکلا بھی عش عش کر اٹھے

ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیئے.اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائے گئے، ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا.ذرائع کے مطابق کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں، کمرے سے چاقوقبضے میں لیا گیا تھا جس

کی فورنزک رپورٹ کا انتظارہے.دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ افغان نژاد اوربچپن سے پاکستان میں مقیم ہیں، راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کرلیا، احمد شاہ کی طلبی کے نوٹس کورئیرکے ذریعے اکوڑہ خٹک ارسال کئے گئے.

..

ضرور پڑھیں: انسپکٹر نوید سعید گجر :آصف زرداری کو مار مار کر منہ سے خون نکالنےوالا ، پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کراچی پہنچ جانیوالایہ دبنگ پولیس افسرعبرتناک انجام تک کیسے پہنچا ؟کس معروف اداکارہ کے گھربندہ مار دیا تھا؟ پڑھیں عروج و زوال کی سچی کہانی

مزید خبریں :