کیپٹن ضرغام شہید کے والد بیٹے کے بچپن سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیپٹن ضرغام شہید کے والد بیٹے کے بچپن سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک فوج کے کیپٹن نے اپنی جان مادر وطن پر نچھاور کردی .کیپٹن ضرغام فرید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے.

ضرور پڑھیں: ’’ اسلام کے کسی نظریات پر یقین نہیں رکھتا خود کو مسلمان بھی نہیں کہتا‘‘ دنیا بھر میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارشدید تنقید کی زد میں آگئے

ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی. کیپٹن ضرغام فرید شہید کے والد کا ان کے بچپن سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ضرغام کو پچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا اور وہ بچپن میں فوجیوں کی طرح ہی ورزش کیا کرتا تھا. کیپٹن ضرغام فرید شہید کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ضرغام ان کا سب سے بڑا بیٹا تھا اور ان کی عمر صرف 24برس تھی.لیکن اللہ کا یہی حکم تھا کہ اس نے جلد ہی اللہ کے پاس جانا تھا.انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک فوج کے خلاف کاروائیوں کرنے والوں کو ہدایت دے. انہوں نے پاکستان اور زندہ باد اور آرمی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

.کیپٹن ضرغام شہید کے والد بیٹے کے بچپن سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے . خیال رہے آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن ضرغام فرید ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن ضرغام فرید شہید اوربم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے. 25 سالہ کیپٹن ضرغام غیر شادی شدہ تھے اور وہ سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے. اب تک اس دھرتی پر لاکھوں نوجوان قربان ہو چکے ہیں. جنھوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر صرف اور صرف اس ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کی ہے.

ان شہیدوں کے گھر والوں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں.اور وہ اپنے بیٹے اور بھائی کی شہادت پر فخر کر تے ہیں. دشمنوں کی طرف سے جنگ کی دھمکیاں لگائی جاتی ہیں لیکن کوئی بھی دھمکی ہمارے جوانوں کا حوصلہ کم نہیں کر سکتی اور یہ ہر وقت اپنے ملک پر قربان ہونے کے لیے تیار ہوتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :