وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اراکین کی تقاریر پر پابندی عائد کردی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اراکین کی تقاریر پر پابندی عائد کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف تقاریر پر پابندی عائد کردی.وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کو تقریر کرنے سے پہلے وزیر دفاع پرویز خٹک سے اجازت لینا ہوگی.

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے پارلیمنٹ شدید ہنگامہ آرائی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے متنازع بیانات تھے. کچھ روز قبل حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نےدہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی،اندھیرے دورکیے.وزیراطلاعات جب بات کرتےہیں تو اپوزیشن کوڈاکوچورکہتےہیں.ہم نہیں تم لوگ چور اور ڈاکو ہو.انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم باہرجاکر بھی کنٹینر والی تقریر کرتے ہیں. جس کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے

بھی بیان بازی شروع کر دی گئی اور اس دوران کافی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی . اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے حکومتی اراکین پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ اپوزیشن کی جانب سے کی گئی تقاریر پر سخت رد عمل نہ دیں اور نہ ہی اپوزیشن کے خلاف تقاریر کریں.وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اراکین کی تقریر کو وزیر دفاع کی اجازت سے مشروط کر دیا.وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کو تقریر سے پہلے وزیر دفاع پرویز خٹک کی اجازت لینا ہوگی.

..

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ایون فیلڈ سے بھی زیادہ خطرناک قرار

مزید خبریں :