گواہ کےساتھ کیسے چلنا ہوتا ہے یہ پڑھ کر آیا کریں،نیب پراسیکیوٹر اورنوازشریف کے وکیل میں تلخ کلامی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گواہ کےساتھ کیسے چلنا ہوتا ہے یہ پڑھ کر آیا کریں،نیب پراسیکیوٹر اورنوازشریف کے وکیل میں تلخ کلامی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی،تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان کل بھی جاری رہے گا.تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ پش ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر اور نوازشریف کے وکیل میں تلخ کلامی ہو گئی .

ضرور پڑھیں: کوئٹہ، خالی اسامیوں پر میرٹ اور اہلیت کے مطابق بھرتیوں کی پالیسی وضح کرلی گئی ہے،وزیر اعلی بلوچستان

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ کے ساتھ کیسے چلنا ہوتا ہے یہ پڑھ کر آیا کریں،نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کیلئے سوالنامہ دیںجس پر نیب پراسیکیوٹر پھر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ قانون پڑھ کر آئیں پہلے سوالنامہ نہیں دیا جاتا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل نوازشریف آئیں گے پھریہ طے کر لیں گے،کل سوالنامے سے متعلق دلائل دیں پھر فیصلہ کر لیں گے .

..

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ! برازیلین پائلٹ نے طیارہ اڑاتے ہوئے اسلام قبول کر لیا

مزید خبریں :