تاثر دیا گیاآسیہ بی بی کو غیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ،اس معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی:فواد چوہدری - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تاثر دیا گیاآسیہ بی بی کو غیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ،اس معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی:فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاثر دیا گیا کہ آسیہ بی بی کوغیر ملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے،ایسا نہیں کہ کوئی سفیر آئے اور آسیہ بی بی کو رہا کردیا جائے،آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی.ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی پٹیشن کا تعلق براہ راست حکومت سے نہیں ہے.

ضرور پڑھیں: نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو مک مکے کی عادت ہے اوراب ایسا نہیں ہورہا،عمران خان کسی سے بھی مک مکا نہیں کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ اب تک وفاقی کابینہ کے 11اجلاس ہو چکے ہیں جس میں 120فیصلے ہوئے اور 72پر عملدر آمد ہوا .انہوں نے بتا یا کہ لبرٹی کے نام سے نئی ائیر لائن کو لائسنس دیا گیااور ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا جبکہ متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے .فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا ،کابینہ کو دورہ چین کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ،پاکستان کی ادائیگیوں کے حوالے سے ایمر جنسی نہیں رہی .

..

ضرور پڑھیں: کیپٹن ضرغام شہید کے والد بیٹے کے بچپن سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے