منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی : آصف زرداری - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی : آصف زرداری


خیرپو(قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک اپوزیشن کے موڈ میں ہے ،نوازشریف اور مریم شاید حالات ٹھنڈے کررہے ہیں،جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی اپوزیشن سے بہتر ہے ، منظور وسان کا خواب کہتاہے کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی. نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک میں انڈر 14ٹیم میچ کھیل رہی ہے دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے کیا نہیں کرتی؟ہوش ربا مہنگائی سے عوام کو پریشان کردیا گیا ہے، جب گیس اور پٹر ول پر قیمت بڑھائیں گے تو ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگی،حکومت کی جو شروعات ہے وہ جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ ابھی تک اپوزیشن موڈ میں ہیں.

ضرور پڑھیں: عدالت نے بحریہ ٹاؤن 510 کنال سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا کیونکہ وہ بھی کسی ڈیل کے ذریعے آئے تھے اور یہ بھی ایسے ہی آئے ہیں لیکن امریکہ میں بھی ایسا ہوتا ہے ،آجتک ہیلری کتابیں لکھ رہی ہیں،جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، یہ جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی جمہوریت بہتر ہے.ان کا کہنا تھا کہ کہ ہماری حکومت نے کام کیا ہے،لوگوں کی زمینوں کے پیسے دیئے ہیں، بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی بنائی

 

.انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یوٹرنرز ہوتے ہیں،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟. انہوں نے کہا کہ منظور وسان کا خواب کہتا ہے یہ حکومت اپنا وقت پورا نہیں کرےگی.نیب کی کارروائیوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں کوئی بیوروکریٹ کام کرنے کے لیے تیار نہیں.این آر او سے متعلق سوال پر سابق صدر نے کہا کہ کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب نیٹ پر موجود ہے لیکن حکومت نے ان کے ساتھ این آر او کرلیا اور جو غریب لوگ ٹی وی پر نظر آئیں گے انہیں پکڑیں گے، جنہوں نے الزام لگائے ان کے ساتھ این آر او کرلیا.آصف زرداری نے کہا کہ بیرونی امداد کی ضرورت نہیں سمجھتا، حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے، ہمیں اپنی مارکیٹیں مضبوط کرنی چاہئیں،میڈیا ہاوسز سے ورکرز کو نکالا جانا قابل مذمت ہے .

..

ضرور پڑھیں: نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری