عطاالحق قاسمی کی ایم ڈی ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیر قانونی قرار،تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا حکم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عطاالحق قاسمی کی ایم ڈی ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیر قانونی قرار،تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطا الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیر قانونی قراردیدی ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ عطاالحق قاسمی کودی گئی تنخواہ اورمراعات واپس لی جائیں،عدالت نے عطا الحق قاسمی کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے تاحیات نااہل قراردیدیا.تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ سناتے ہوئے عطا الحق قاسمی کی ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیر قانونی قراردیدی،عدالت نے کہا ہے کہ عطا الحق قاسمی پر تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 19 کروڑ78 لاکھ روپے خرچ ہوئے ، عطاالحق قاسمی کودی گئی تنخواہ اورمراعات واپس لی جائیں،عدالت نے حکم دیاہے کہ عطا الحق قاسمی پر آنے والے خرچ کی رقم پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے وصول کی جائے .

ضرور پڑھیں: علیمہ خان کا جرمانہ ادا کرنے کا عمل دراصل اقرار جرم ہے، عمران خان کو بتانا ہوتا ہے جس پیسے سے علیمہ خان نے بیرون ملک پراپرٹی خریدی وہ پیسہ کہاں سے آیا؟بڑا سوال اُٹھادیاگیا

عدالت نے کہا ہے کہ عطاالحق قاسمی کی تنخواہ اور مالی فوائد بھی غیر قانونی ہیں،سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے جو احکامات دیئے وہ غیرقانونی تھے .

..

ضرور پڑھیں: حکومت نے طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے پر فاتحانہ انداز اپنا کر غلط پیغام دیا،اے این پی نے کھری کھری سنادیں،بڑا مطالبہ

مزید خبریں :