پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان میںپاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم عائد کردی گئی. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جُرم توہین عدالت کیس میں عائد کی گئی.

ضرور پڑھیں: صوبائی حکومت نے یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کردیا

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب! آپ نے فرد جُرم تیار کی ہے؟ وکیل عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرا موکل عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آج معاملہ فرد جُرم سے متعلق ہے. معافی کا معاملہ پھر کبھی مناسب وقت میں دیکھیں گے. جس کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسینپر آرٹیکل 204/3 کے تحت فرد جُرم عائد کر دی گئی. واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 30 اکتوبر کوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی توہین عدالت کے معاملے پر معافی کو مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا.

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عامرلیاقت عدالت اور عدالتی احکامات کی تضحیک کرتے رہے ہیں جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہوں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اس عدالت کی عزت بڑھائی ہے، آپ عدالتوں کی تضحیک کرتے ہیں ،بعد میں معافی مانگتے ہیں. فرد جُرم عائد ہونے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت پر نا اہلی کی تلوار بھی لٹکنا شروع ہو گئی ہے جبکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. واضح رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے دو رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کیس میں نااہل کیا جا چکا ہے.

..

ضرور پڑھیں: یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان، وضاحت سامنے آ گئی

مزید خبریں :