مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے ،مولانا طارق جمیل - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے ،مولانا طارق جمیل


پشاور(قدرت روزنامہ)ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے ،حکومت کو چاہئے کہ مولانہ سمیع الحق کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے.نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طار ق جمیل کاکہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق ایک عظیم شخصیت تھے ، مولانا سمیع الحق کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا پہنچاہے.

ضرور پڑھیں: پاکستان کے پہلے نابینا جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ سینئر وکلا بھی عش عش کر اٹھے

، موت ہر کسی کو آنی ہے ہر کسی نے فنا ہونا ہے، اللہ تعالی رب العزت مرحومین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، حکومت کو چاہئے

کہ مولانہ کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے.اس موقع پر مولاناطارق جمیل نے مولانہ سمیع الحق کی زندگی پر روشنی ڈالی. مولانا سمیع الحق مرحوم نے دین اسلام کیلئے قربانیاں دی .مولانا سمیع الحق مرحوم کی موت کی خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا. دل خون کے آنسو رو رہا ہے.مولانا صاحب کو 83 برس کی عمر میں شہادت کابہت بڑا درجہ نصیب ہوا.

..

ضرور پڑھیں: انسپکٹر نوید سعید گجر :آصف زرداری کو مار مار کر منہ سے خون نکالنےوالا ، پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کراچی پہنچ جانیوالایہ دبنگ پولیس افسرعبرتناک انجام تک کیسے پہنچا ؟کس معروف اداکارہ کے گھربندہ مار دیا تھا؟ پڑھیں عروج و زوال کی سچی کہانی

مزید خبریں :