بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے !نوازشریف کی آمد کی اطلاع ملنے کے بعدچوہدری نثارایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حاضرین ششدر - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے !نوازشریف کی آمد کی اطلاع ملنے کے بعدچوہدری نثارایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حاضرین ششدر


پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراحمدخان نے کہا کہ اب تک مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک نہ پہنچنا تشویشناک ہے، گالم گلوچ سیاست بن چکی ہے،اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں، صحافی نے سوال پوچھا کہ کچھ دیر میں میاں صاحب آ رہے ہیں، کیا آپ اْن کا انتظار کریں گے، چوہدری نثار نے جواب دیا کہ میں تو جارہا ہوں،آپ اْن کو میرا سلام دے دیجئے گا.اکوڑہ خٹک مدرسہ حقانیہ میں مولانا سمیع الحق کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ اس قسم کا ظلم ہوجانا تشویش ناک بات ہے،

اب تک قاتلوں تک نہ پہنچنا اس سے بڑی تشویش ناک بات ہے، مولانا سمیع الحق کی وفات پاکستان کا نقصان ہے.

ضرور پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال تشویش ناک ہے ،اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں، بطور پاکستانی اس ملک کو استحقام کی ضرورت ہے، سیاست گالم گلوچ بن چکی ہے .صحافی نے سوال کیا کہ کچھ دیر میں میاں صاحب آرہے ہیں، کیا آپ ان سے ملنے کا انتظار کریں گے؟ کونسے میاں صاحب؟ چوہدری نثار کا جواب. میں تو جارہا ہوں میری جگہ آپ ان کو میرا سلام دیجیے گا.

..

ضرور پڑھیں: قومی فٹبال ٹیم کی مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ کی ادائیگی

مزید خبریں :