مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید


سری نگر(قدرت روزنامہ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے.کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی انتہا کردی ہے اور ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا.

ضرور پڑھیں: احتساب عدالت نے اربوں روپے کے کرپشن کیس کے ملزم پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کو بڑی خوشخبری سنا دی

جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اورعامر حسین کے نام سے ہوئی ہے. گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 5 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں.واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان نے بھارتی سرزمین پر ہی پاکستان کا پرچم لہرا دیا کیونکہ۔۔۔ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

مزید خبریں :