صوبائی حکومت نے یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

صوبائی حکومت نے یوم اقبال پر چھٹی کا اعلان کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ سندھ نے یوم اقبال پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے. محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 9 نومبر کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی.

ضرور پڑھیں: شہباز شریف کو 56کمپنیاں، پرویز خٹک کو پشاور میٹرو لے ڈوبا اور اب سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی بری طرح پھنس گئے کراچی کے پانی کے میگا منصوبے کے فور کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

فیصلے کا اطلاق سرکاری کے علاوہ نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا. واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر تعطیل ختم کردی تھی، اس حوالے سے چند روز قبل قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش ہوئی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی جس پر تعطیل کی قرارداد واپس لے لی گئی تھی.

..

ضرور پڑھیں: 10سال بعدخانانی اینڈکالیا کیس کا فیصلہ سنادیاگیا،حیرت انگیز انکشافات

مزید خبریں :