ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری سے سردی کی لہر دوڑ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری سے سردی کی لہر دوڑ گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، ژالہ باری، برفباری اور ٹھندی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے.لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں نے رخ کرلیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے.

ضرور پڑھیں: حکومت نے ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس میں بڑا قدم اٹھا لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ لاہور میں درجہ حرارت 16 سے 21 ڈگری رہنے کا امکان ہے. خیبرپخونخوا اور بلوچستان کے بھی مختلف شہروں میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے.دوسری جانب گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش اور برفباری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں.بالائی علاقے استور میں بھی برفباری کے باعث کئی مقامات پرزمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے

تاہم سردی میں اضافے کے باعث علاقے میں جلانے کےلئے لکڑیاں بھی نایاب ہوگئیں ہیں.آزاد کشمیر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ نکیال آزادکشمیر میں گزشتہ دو روز سے بارش جاری ہے. باغ آزادکشمیرمیں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے.چلاس میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دی گئی ہے جب کہ چکوال اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: پاکستانی خاتون سائنسدان نے استعمال شدہ پانی زہریلا ہونے سے بچانے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ ایجاد کر لیا، اقوام متحدہ نے ان کیلئے کیا اعلان کر دیا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

مزید خبریں :