پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ، سموگ اور بیماریوں کی شدت میں کمی کا امکان - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ، سموگ اور بیماریوں کی شدت میں کمی کا امکان


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا .دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، لاہور، گوجرانوالہ اور گردو نواح میں تیزہواﺅں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ چنیوٹ اور نواحی علاقوں میں گرد چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے ، بارش کا سلسلہ پنجاب کے مزید اضلاع تک پھیلنے کا بھی امکان ہے

.

ضرور پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے فی الحال بیرون ملک روزگار کی کوئی پالیسی نہیں ،حکومت کا حیران کن اعتراف سامنے آ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں مزید شد ت آنے کا امکان تھا ، سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے . حالیہ بارش کے بعد سموگ چھٹنے اور بیماریوں میں کمی آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: افغانستان کے مسئلے کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟ پاکستان نے ایسی تجویز دیدی جس پر سب ہی اتفاق کریں گے

مزید خبریں :