دنیاکاسب سےپہلا10جی بی ریم والاسمارٹ فون ،اس کی خاصیت کیاہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

دنیاکاسب سےپہلا10جی بی ریم والاسمارٹ فون ،اس کی خاصیت کیاہے


(قدرت روزنامہ)اگر تو آپ کو ایسا لگتا ہے کہ اسمارٹ فون مختلف کاموں کے دوران سست ہوجاتا ہے تو دنیا کے پہلے 10 جی بی ریم والی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی.جی ہاں پہلی بار دوہرے ہندسے پر مشتمل ریم والا فون جلد سامنے آنے والا ہے.

ضرور پڑھیں: بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو اب پیٹرول نہیں ملے گا

چین ریگولیٹری باڈی کے دستاویزات سے اسمارٹ فونز کی معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے یہ انکشاف کیا ہے.دستاویزات سے معلوم ہوا کہ چینی کمپنی اوپو کے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس کا نیا ورژن 10 جی بی ریم سے لیس ہوگا.اب تک اسمارٹ فونز میں 8 جی بی ریم ہی سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی ہے جو کہ ون پلس سکس، سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 اور اوپو کے اوریجنل فائنڈ ایکس میں دی گئی.مگر اب تک کسی بھی بڑی کمپنی نے 10 جی بی ریم والے اسمارٹ فون کو متعارف نہیں کرایا ہے.یہ نیا فون ممکنہ طور پر 256 جی بی اسٹوریج سے بھی لیس ہوگا جو کہ بیشتر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سے زیادہ ہے.اوپو فائنڈ ایکس دنیا کا پہلا فون تھا جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے.فون کو بیزل لیس بنانے کے لیے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے اور اس نے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے، جس سے فرنٹ کیمرہ اوپر آتا ہے جبکہ بیک کیمرے بھی سلائیڈر اوپر کرنے پر ہی نظر آتے ہیں.کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسز دیئے گئے ہیں جو فیس ان لاک سسٹم سے بھی لیس ہے.یہ نیا فون کب تک متعارف کرایا جائے گا، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے.

..

ضرور پڑھیں: 19ویں صدی کی ہم جنس پرست لڑکی کی خفیہ ڈائری مل گئی، اس میں کیا لکھاہے؟دیکھ کر کوئی بھی شرما جائے

مزید خبریں :