روپے کی تگڑی واپسی، ڈالر کمزور ہوگیا بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی واقع - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

روپے کی تگڑی واپسی، ڈالر کمزور ہوگیا بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی واقع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)روپے کی تگڑی واپسی، ڈالر کمزور ہوگیا، بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے نرم شرائط پر ملنے والے قرضوں کے بعد سے پاکستان کی بگڑتی معیشت آہستہ آہستہ دوبارہ سے سنبھلنے لگی ہے.

ضرور پڑھیں: پاکستان ریلوے نے کوئٹہ اور بولان ایکسپریس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے اکاونٹ میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے. یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا تھا. اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بھی کیا گیا. پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاشی معاہدے کے بعد ایک جانب اسٹاک مارکیٹ مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے، وہیں دوسری جانب پاکستانی روپیہ بھی آہستہ آہستہڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہو رہا ہے. بدھ کے روز کاروباری روز کے اختتام پر روپیہ پھر سے مزید تگڑا ہو گیا ہے. بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے. انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی 

روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے سستا ہو کر 132 روپے 40 پیسے کی سطح پر آ گیا. ڈالر کی قدر میں کمی ایک جانب سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا خبر ہے تو دوسری جانب ادائیگیوں کا توازن پاکستانی معیشیت کے حق میں بہتر اور بیرونی قرضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا. اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آنے والے دنوں میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے. ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے سے ناصرف بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید کم ہوگا، بلکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی. 

..

ضرور پڑھیں: امتیاز وزیر نامی شخص شہید ایس پی طاہر داڑو کی میت کو منظور پشیتن کے حوالےکرنے پر کیوںبضد تھا ؟اس کے پیچھےبڑی وجہ کیا تھی ؟ تہلکہ خیز انکشافات میں سب سامنے آگیا

مزید خبریں :