انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ، منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں30پیسی اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ روپے کے مقابلے میںیورو،برطانوی پائونڈ،سعودیریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں30پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.42روپے سے بڑھ کر132.72روپے اورقیمت فروخت132.52روپے سے بڑھ کر132.82روپے ہوگئی.

ضرور پڑھیں: حکومت نے طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے پر فاتحانہ انداز اپنا کر غلط پیغام دیا،اے این پی نے کھری کھری سنادیں،بڑا مطالبہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید131.50روپے سے بڑھ کر132.20روپے اورقیمت فروخت132.00روپے سے بڑھ کر132.70روپے ہوگئی. یوروکی قدرمیں1.00روپے اور برطانوی پائونڈکی قدر میں65پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید148.75روپے

سے بڑھ کر149.40روپے اورقیمت فروخت150.75روپے سے بڑھ کر151.40روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر171.00روپے اورقیمت فروخت172.00روپے سے بڑھ کر173.00روپے ہوگئی.فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں15پیسی کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.80روپے سے بڑھ کر35.00روپی اورقیمت فروخت35.40روپے سے بڑھ کر35.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید35.75روپے سے بڑھ کر35.90روپے اورقیمت فروخت36.35روپے سے بڑھ کر36.50روپے ہوگئی. منگل کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی.

..

ضرور پڑھیں: روس میں ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں تو ایک گاڑی کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ ہر کسی کی چیخیں نکل گئیں، جان کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

مزید خبریں :