انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی


کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکیڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا.فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.45روپے سے گھٹ کر132.42روپے اورقیمت فروخت132.55روپے سے گھٹ کر132.54روپے ہوگئی.

ضرور پڑھیں: نیب نے وزارت داخلہ کو حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی،دھماکہ خیز اقدام، ن لیگ میں ہلچل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں70پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید130.80روپے سے بڑھ کر131.50روپے اورقیمت فروخت131.50روپے سے بڑھ کر132.00روپے ہوگئی. پیر کویوروکی قدرمیں95پیسے اور برطانوی پائونڈکی قدر میں1.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید137.80روپے سے بڑھ کر148.75روپے اورقیمت فروخت149.80روپے سے بڑھ کر150.75روپے جبکہ

برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید168.50روپے سے بڑھ کر170.00روپے اورقیمت فروخت170.60روپے سے بڑھ کر172.00روپے ہوگئی. فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسی اور قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں5پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید34.70روپے سے بڑھ کر34.80روپی اورقیمت فروخت35.20روپے سے بڑھ کر35.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید35.80روپے سے گھٹ کر35.75روپے اورقیمت فروخت36.20روپے سے بڑھ کر36.35روپے ہوگئی.پیر کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی.

..

ضرور پڑھیں: ویڈیو پیغام کے ذریعے سامنے آنے والے ایاز محسود کی بیٹی کی آج شادی تھی ، اس کا کیا بنا ؟ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کی اہلیہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

مزید خبریں :