پاکستانی معیشت میں کھربوں روپے نچھاور کر دیے گئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانی معیشت میں کھربوں روپے نچھاور کر دیے گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معیشت میں کھربوں روپے نچھاور کر دیے گئے، دوست ممالک سے مالی امداد ملنے اور اقتصادی معاہدے طے کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی رہی، سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب21 ارب 46 کروڑ 82 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. تفصیلات کے مطابقسعودی عرب کے بعد چین سے بھی معاشی امدادی پیکج ملنے کی توقعات کے پیش نظرپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے سرمایہ کار نئی سرمایہ کار ی کے لئے سرگرم رہے جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار اور42ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کرگیا جب کہ مجموعی طور پر1447پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42004پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی2کھرب21ارب46کروڑ82لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا.

ضرور پڑھیں: ویڈیو پیغام کے ذریعے سامنے آنے والے ایاز محسود کی بیٹی کی آج شادی تھی ، اس کا کیا بنا ؟ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کی اہلیہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے اوسط یومیہ کاری روباری حجم کی شرح بھی حوصلہ افزا رہی. پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29اکتوبر تا 2نومبرپر مشتمل ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی سے آغاز ہوا .اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی جب کہ انڈیکس مزید897پوائنٹس کے اضافے سے 41543پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، 66.82فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب39ارب 3کروڑ6لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا. اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی46کروڑ10لاکھ69ہزار شیئرز رہا جو 24مئی2017کے بعد کسی بھی ایک روز سب سے بڑا کاروباری حجم ہے .تاہم منگل کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیااورٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41400پوائنٹس سے بڑھ کر 41600پوائنٹس ہو گیا مگر مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی .اسی طرح بدھ کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 40پوائنٹس کے اضافے سی41649 کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باجودمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں18ارب77کروڑ78لاکھ روپے کا اضافہ ہوا . البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے

کاروباری سرگرمیاں منگل کی نسبت4کروڑ25لاکھ 88ہزار شیئرز کم رہیں.جمعرات کو بھی زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای100 انڈیکس66پوائنٹس کے اضافے سی41716 کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں23ارب6کروڑ51لاکھ روپے کا اضافہ ہوا . البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بدھ کی نسبت 4کروڑر شیئرز کم رہیںجب کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس مزید 287پوائنٹس کے اضافے سی42ہزار نی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئی42004پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 67.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں44ارب31کروڑ74لاکھ روپے کا اضافہ ہوا . اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاںبھی جمعرات کی نسبت 4کروڑ72لاکھ 65ہزارر شیئرززائد رہیں.اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی وجہ سے ملکی مجموعی حالات میں تناؤ بھی دیکھنے میں آیا لیکن اس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی گرمجوشی متاثر نہیں ہوئی .ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ بھی تیزی کے اثرات غالب رہنے کا امکان ہے .

..

ضرور پڑھیں: حکومت نے بجلی چوری روکنے اور خسارہ پوراکرنے کے لئے زبردست منصوبہ بنالیا،فوری عملدرآمد کا حکم

مزید خبریں :