سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے.وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران اب تک کوئی بڑا بریک تھرو نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار بھی گوں مگوں کی کیفیت کا شکار ہیں جس کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں.

ضرور پڑھیں: شہباز شریف دور کن سرکاری ملازمین کو لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا ، صوبہ پنجاب میں ہلچل مچا دینے والی خبر

چین کی جانب سے تاحال پاکستان کیلئے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ مالی امداد کو مزید مذاکرات سے مشروط کردیا گیا ہے جس کے باعث بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا ہے. ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس شدید مندی کا شکار ہوگیا ہے. انڈیکس میں 843 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے باعث یہ 41 ہزار 161 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے. سٹاک مارکیٹ میں اس مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو بھی اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے.خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا تاہم سعودی عرب سے ملنے والے پیکج کے باعث مارکیٹ میں بہتری آئی تھی لیکن اب ایک بار پھر مارکیٹ کو ریورس گیئر لگتا محسوس ہورہا ہے.

..

ضرور پڑھیں: عافیہ صدیقی کو واپس لانے کا معاملہ : شاہ محمود قریشی کے بیان نے قوم کا دل خوش کر دیا

مزید خبریں :