بلوچستان کے علاقے خضدار میں دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان کے علاقے خضدار میں دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی


کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان کے علاقے خضدار میں دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے وزیرداخلہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری طورپر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے عمرفاروق چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیاگیا واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی وزیر داخلہ بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے زخمیوں کو فوری طورپر امداد دینے کی ہدایت کر دی اور تحقیقات کا حکم بھی دے دیا.

.

ضرور پڑھیں: روس میں ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں تو ایک گاڑی کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ ہر کسی کی چیخیں نکل گئیں، جان کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

.

ضرور پڑھیں: دنیا بھر میں سب سے زیادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے کس ملک کے شہری ہیں؟بھارت اور پاکستان کس نمبرپر ہیں؟حیرت انگیزاعدادو شمارجاری

مزید خبریں :