7 اور 8 نومبر کو سرکاری چھٹی ہو گی حکومت بلوچستان نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو 2 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

7 اور 8 نومبر کو سرکاری چھٹی ہو گی حکومت بلوچستان نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو 2 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو دیوالی کے موقع پر 2 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا.چھٹیاں7 اور 8 نومبر کو کی جائیں گی.

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ایون فیلڈ سے بھی زیادہ خطرناک قرار

تفصیلات کے مطابق 7 نومبر کو دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار پورے مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی.اس موقع پر حکومت نے بلوچستان نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین و افسران کے لیے قابل تعریف قدم اٹھا لیا. حکومت بلوچستان نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افسران و ملازمین کو 2 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے.یہ دونوں چھٹیاں 7 اور 8 نومبر کو ہوں گی.دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں 7 نومبر کو دیوالی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے. وزیراعلیٰ سندھنے چیف سیکریٹری کو فوری تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کرنیکی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ سند مراد علی شاہ نے ہندو کمیونیٹی کو دیولی کے موقع پرپیشگی مبارک باد بھی دی ہے. جبکہ دوسری جانب ہندو کمیونٹی کی جانب سے دیوالی کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں. اس حوالے سے ملک بھر کی ہندو کمیونٹی کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہی ہے. یاد رہے کہ دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے. اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے. اس دوران اہل خانہ، دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے تحفے خریدے جاتے ہیں اورخوشحالی کے لیے لکشمی دیوی کی پوجا بھی کی جاتی ہے.

..

ضرور پڑھیں: حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں 12 روز باقی ، وزیراعظم کو وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس موصول ہونا شروع

مزید خبریں :