سعودی عرب میں ایک اور صحافی کی موت، کھلبلی مچ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں ایک اور صحافی کی موت، کھلبلی مچ گئی


ریاض(قدرت روزنامہ)ابھی ایک صحافی کے قتل سے اٹھنے والا طوفان تھما نہیں تھا کہ سعودی سکیورٹی اداروں کی حراست میں موجود ایک اور صحافی کی موت کی خبر آ گئی ہے. خلیج ٹائمز کے مطابق صحافی و مصنف ترکی بن عبدالعزیز یاسر مبینہ طور پر دوران حراست تشدد کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں.

ضرور پڑھیں: پاکستان کا پولیس کمانڈو جس نے متعدد غیر ملکی سفارتکار چرسی بنا دئیے اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ بڑی خبر آگئی

انسانی حقوق تنظیموں کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ترکی بن عبدالعزیز کو مملکت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق آواز اُٹھانے پر حراست میں لیا تھا. ان پر الزام تھا کہ وہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کشکول کے نام سے ایک اکاو¿نٹ چلاتے ہیں جس پر سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات پر بات کی جاتی ہے. رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترکی بن عبدالعزیز کی گرفتاری کیلئے سعودی سائبر آرمی کے جاسوسوں کو استعمال کیا گیا جنہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے پتہ چلایا کے کشکول نامی اکاو¿نٹ کو چلانے والا شخص صحافی ترکی بن عبدالعزیز ہے. سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سائبر آرمی کے بانی سعود القحطانی ہیں جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں. انہوں نے ٹویٹر پر جعلی ناموں سے اکاو¿نٹ چلانے والوں کو اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے وارننگ دی تھی کہ وہ سعودی حکام سے بچ نہیں سکیں گے.

..

ضرور پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس ایون فیلڈ سے بھی زیادہ خطرناک قرار

مزید خبریں :